رحمان ملک کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مودی کے ہیوسٹن ریلی میں شرکت نہ کرنے کی اپیل

رحمان ملک کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مودی کے ہیوسٹن ریلی میں شرکت نہ کرنے کی ...
رحمان ملک کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مودی کے ہیوسٹن ریلی میں شرکت نہ کرنے کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مودی کے ہیوسٹن ریلی میں شرکت نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئےکہاہے کہ گجرات میں مذہبی قتل و غارت کیوجہ سے مودی کا نام امریکہ کے بلیک لسٹ میں تھا، امریکہ پاکستان کی قربانیوں کو نظرانداز کرنے کی بجائے قدر کی نگاہ سے دیکھے۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ جب تک نریندر مودی مقبوضہ کشمیر سے کرفیو نہیں ہٹاتا امریکی صدر مودی کی ریلی میں شریک نہ ہو،مودی نے کشمیر میں کرفیو لگا کر وادی کو ایک جیل میں بدل دیا ہے، مسلسل کرفیو کیوجہ سے کشمیر میں بچے، بوڑھے و بیمار مر رہے ہیں۔انہوں نےکہاکہ صدرٹرمپ مودی کےہوسٹین ریلی میں شرکت کافیصلہ کرفیواٹھانے سے مشروط کرے۔انہوں نے کہاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا قد تب اونچا ہوگا اگر مودی کشمیر میں کرفیو ہٹا کر امریکہ پہنچ جائے، گجرات میں مذہبی قتل و غارت کیوجہ سے مودی کا نام امریکہ کے بلیک لسٹ میں تھا، کئی سالوں تک مودی پر امریکہ جانے پر پابندی تھی۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ دھشتگرد مودی اب امریکہ کے آنکھوں کا تارا بن گیا جو امریکی قانون کیخلاف ہے،دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں پاکستان کی قربانیاں دنیا کے ہر ملک سے زائد ہیں،امریکہ پاکستان کی قربانیوں کو نظرانداز کرنے کی بجائے قدر کی نگاہ سے دیکھے،بھارتی وزیراعظم کسی ایوارڈ و عزت کا مستحق نہیں، کشمیر میں مظالم کر رہا ہے۔