جنوبی چھاؤنی، سی این جی سٹیشن پر آتشزدگی، تین افراد زخمی

جنوبی چھاؤنی، سی این جی سٹیشن پر آتشزدگی، تین افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں سی این جی اسٹیشن پر آگ لگنے سے 3افراد زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو کرتے ہوئے طبی امدا دکے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی چھاؤنی کے علاقہ نادر آباد کے قریب بھٹہ چوک پر سی این جی اسٹیشن پر اچانک آگ لگنے سے تین افراد زخمی ہوگئے اس واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے بروقت پہنچ کر طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔ریسکیو نے دوگھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
تاحال کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مزید :

علاقائی -