العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزاکیخلاف اپیل پرآج سماعت ہوگی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل پر آج سماعت ہو گی جبکہ نوازشریف کی سزا بڑھانے کی نیب اپیل پربھی سماعت ہوگی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ اپیلوں پرسماعت کرے گا ،جسٹس عامرفاروق،جسٹس محسن اخترکیانی 2 رکنی بنچ میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف نے سزاکالعدم قراردینے کی استدعاکررکھی ہے جبکہ نیب نے نوازشریف کی سزا 7سے 14 سال کرنے کی اپیل کررکھی ہے۔