احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر مل سکینڈل کیس کی سماعت آج ہوگی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر مل سکینڈل کیس کی سماعت آج ہوگی،احتساب عدالت کے جج چودھری امیر محمد خان کیس کی سماعت کریں گے،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، احتساب عدالت آنے والے راستوں کو کنٹینر اور خاردار تاریں لگا کربند کردیا گیا۔واضح رہے کہ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے،عدالت نے دونوں کی طرف سے صحت جرم کے انکار پر گواہان کو طلب کر رکھا ہے، نیب کی جانب سے رمضان شوگر مل کیس میں 46 گواہان کو پیش کیا جائے گا۔