چودھری شوگر ملز سکینڈل کیس کی سماعت آج،مریم نوازاور یوسف عباس کو عدالت پیش کیا جائے گا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت لاہور میں چودھری شوگر ملز سکینڈل کیس کی سماعت ہو گی،مریم نواز اور یوسف عباس کواحتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا،احتساب عدالت کے جج چودھری امیر محمد خان کیس کی سماعت کر یں گے،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، احتساب عدالت آنے والے راستوں کو کنٹینر اور خاردار تاریں لگا کربند کردیا گیاجبکہ پولیس کی بھاری نفری احاطہ عدالت میں تعینات کی گئی ہے،رانا مشہود کی جانب سے کارکنوں کو عدالت پہنچنے کی تاکید کی گئی ہے۔واضح رہے کہ مریم نواز شریف اور یوسف عباس کی احتساب عدالت میں آج چوتھی پیشی ہے۔