چونیاں میں زیادتی کے بعد 3 بچوں کا قتل،سرچ آپریشن میں 12 مشتبہ افراد گرفتار،تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل
قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چونیاں میں مبینہ زیادتی کے بعد 3 بچوں کے قتل کے معاملے میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاجبکہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ، کمیٹی میں ڈی پی او، ایس پی انویسٹی گیشن شامل ہیں ،کمیٹی میں ایس پی شہبازالٰہی،اے ایس پی ننکانہ،سی ٹی ڈی ،سپیشل برانچ کا ڈی ایس پی بھی کمیٹی میں شامل ہے، جبکہ پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 12 مشتبہ افرادحراست میں لے لیا، زیرحراست افراد کاڈی این اے ٹیسٹ لیا جائےگا۔