سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی درخواست پر کارروائی کا حکم نامہ جاری کر دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی درخواست پر کارروائی کا حکم نامہ جاری کر دیا،سپریم کورٹ نے معاملہ پر فل کورٹ کی تشکیل کےلئے چیف جسٹس سے درخواست کردی۔حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے مطابق بینچ کے دو ججز کا ممکنہ مفاد ہے ،ممکنہ مفاد کے پیش نظر دونوں ججز کو مقدہ سننے سے الگ ہونا چاہیے ،حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ مقدمہ میں کسی جج کا ایسا کوئی ممکنہ مفاد نہیں ،درخواست گزار کے وکیل کی دلیل کی بنیاد امکانی ہے ،حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ کسی جج کا ذاتی مفاد 4سال بعد پیدا ہونا ہے ،مستقبل کا ممکنہ امکان کسی جج کا مقدمہ سے الگ ہونے کی وجہ کی کوئی مثال نہیں ،درخواست گزار کے دلائل میں بظاہر کوئی وزن نہیں ،حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتی وقفہ کے دوران بینچ کے ججز نے آپس میں گفتگو کی ،سپریم کورٹ کے وقارکے تحفظ کے لیے دو ساتھیوں نے خود کومقدمہ سے الگ کر لیا،دونوں معزز ججوں کے انکار کے بعد بینچ تحلیل ہو گیا ،معاملہ پر مناسب حکم کےلئے فائل چیف جسٹس کے روبرو پیش کی جائے۔