تیل تنصیبات پر حملہ ،سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پہلا بیان جاری کر دیا

تیل تنصیبات پر حملہ ،سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پہلا بیان ...
تیل تنصیبات پر حملہ ،سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پہلا بیان جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) تیل تنصیبات پر حملے کے حوالے سے سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کاپہلا بیان سامنے آگیاہے ۔
جدہ میں سعودی کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی تنصیبات پر حملے میں دنیا بھر کو ہونے والی تیل کی فراہمی کو نشانہ بنایا گیا، سعودی عرب اپنی تنصیبات پر ہونے والے بزدلانہ حملوں سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ سعودی تیل تنصیبات پر حملوں میں نہ صرف سعودی عرب کی تیل تنصیبات بلکہ عالمی معیشت کو بھی نشانہ بنایا گیا۔کابینہ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ کابینہ نے آرامکو تیل تنصیبات پر حملے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا۔سعودی کابینہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان حملوں کا مقابلہ کریں چاہے یہ کہیں سے بھی کیے گئے ہوں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ تیل تنصیبات پر بزدلانہ حملے سعودی عرب کی اہم تنصیبات پر حملوں کے سلسلے کی کڑی ہے، اس حملے نے آزادانہ جہازرانی اور عالمی معاشی نمو کے استحکام کو خطرے سے دوچار کردیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -