بنی گالہ تجاوزات کیس،سپریم کورٹ چیئرمین سی ڈی اے اور میئر اسلام آباد پر برہم ،فوری طلب

بنی گالہ تجاوزات کیس،سپریم کورٹ چیئرمین سی ڈی اے اور میئر اسلام آباد پر برہم ...
بنی گالہ تجاوزات کیس،سپریم کورٹ چیئرمین سی ڈی اے اور میئر اسلام آباد پر برہم ،فوری طلب

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے بنی گالہ تجاوزات کیس میںچیئرمین سی ڈی اے اور میئر اسلام آبادکو فوری طلب کر لیا،عدالت وزارت داخلہ، چیئرمین سی ڈی اے اور میئر اسلام آباد پر برہم ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ کو گزشتہ سماعت پر بلایا گیا ، عدالت کے ساتھ بیوروکریٹک کرداراپنایاگیا ، عدالت نے سی ڈی اے اور ایم سی آئی رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا،عدالت نے کہا کہ سی ڈی اے اور ایم سی آئی کی رپورٹ تسلی بخش نہیں،عدالت کو بتایا کچھ جاتا ہے اور حقیقت کچھ اور ہوتی ہے،کوڑا کرکٹ پھینکنے کی سائٹ محض کاغذوں میں دکھائی گئی،عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے اور میئر اسلام آباد کو فوری طلب کرلیا،سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت میں وقفہ کردیاگیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد /اہم خبریں


loading...