چونیاں میں قتل ہونے والے بچوں کے لواحقین کا احتجاج،پولیس کیخلاف نعرے بازی،روڈ بلاک کردی
قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چونیاں میں قتل ہونے والے بچوں کے لواحقین اور شہریوں نے تھانہ سٹی کے باہر پولیس کیخلاف احتجاج کیا،مظاہرین نے تھانہ سٹی پر پتھراﺅ اور پولیس مخالف نعرے بازی کی ، مظاہرین نے چونیاں روڈ کو ٹائر جلا کر بند کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چونیاں میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والے بچوں کے ورثا،اہل علاقہ اور تاجروں نے تھانہ سٹی کے باہر شدید احتجاج کیا ،مظاہرین نے تھانے پر پتھراﺅ کیا اور پولیس کیخلاف نعرے بازی کی،تاجروں نے بھی احتجاجاً مارکیٹس بند کردی،ورثا نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردی جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،شہریوں کی جانب سے ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہاہے ۔احتجاج میں لاپتہ بچے حسنین کی والدہ بھی شریک ہیں ،ان کا کہناہے کہ میرابیٹا 17 اگست سے لاپتہ ہے ابھی تک نہیں ،مقدمہ درج ہو ا لیکن پولیس تعاون نہیں کر رہی ۔