رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 اکتوبر تک توسیع

رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 اکتوبر تک توسیع
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 اکتوبر تک توسیع

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر مل کیس حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 اکتوبر تک توسیع کر دی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر مل کیس کی سماعت ہوئی، نیب نے ریمانڈ مکمل ہونے پر حمزہ شہباز کو احتساب عدالت میں پیش کردیا،احتساب عدالت کے جج چودھری امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، احتساب عدالت آنے والے راستوں کو کنٹینر اور خاردار تاریں لگا کربند کردیا گیا۔عدالت نے منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر مل کیس میں حمزہ شہباز کے ریمانڈ میں مزید14 روز کی توسیع کردی اور ملزم کو 2 اکتوبر کودوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک میں اس وقت مسائل کا طوفان ہے، معیشت کا بیڑا غرق کر دیا گیا، عمران خان نے جھوٹ اور یوٹرن سے اپنا سیاسی طابوت تیار کر لیا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...