پی ٹی آئی کے ایم پی اے پر قاتلانہ حملہ

پی ٹی آئی کے ایم پی اے پر قاتلانہ حملہ
پی ٹی آئی کے ایم پی اے پر قاتلانہ حملہ

  


وزیرستان (ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی وزیرستان میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تاہم وہ محفوظ رہے۔ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور کے مطابق تحریک انصاف کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی اقبال وزیر پر حملہ کیا گیا ہے، حملے میں تحریک انصاف کے رکن اقبال محفوظ رہے۔ڈی پی او کے مطابق ا قبال وزیر کی گاڑی کو سنائپرگن سے نشانہ بنایا گیا ، تاہم گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق پی کے 111 ایم پی اے محمد اقبال وزیر فاتحہ خوانی سے واپس آرہے تھے کہ تحصیل سپین وام کے علاقے ابا خیل میں ان پر حملہ ہوا۔

مزید : علاقائی /FATA /وزیرستان


loading...