وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی کے اجلاس سے کب اور کتنے بجے خطاب کریں گے ؟ وقت اور دن سامنے آ گیا

وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی کے اجلاس سے کب اور کتنے بجے خطاب کریں گے ؟ وقت ...
وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی کے اجلاس سے کب اور کتنے بجے خطاب کریں گے ؟ وقت اور دن سامنے آ گیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے 21 ستمبر کو کمرشل پرواز کے ذریعے سعودی عرب سے نیویارک کیلئے روانہ ہوں گے ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 27 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے دس بجے کے درمیان خطاب کریں گے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم عمران خان 24 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اوپننگ اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ اسی روز وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دیئے جانے والے عشائیے میں بھی شریک ہوں گے جہاں دونوں سربراہان کے درمیان غیر رسمی ملاقات کا بھی امکان ہے ۔وزیراعظم عمران خان 21 ستمبر سے 28 ستمبر تک امریکہ کا دورہ کریں گے ۔وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے دس بجے کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔

مزید : قومی


loading...