کے پی میں طالبات کے عبایا کا معاملہ، مفتی تقی عثمانی کا وزیراعظم سے نوٹس کا مطالبہ

کے پی میں طالبات کے عبایا کا معاملہ، مفتی تقی عثمانی کا وزیراعظم سے نوٹس کا ...
کے پی میں طالبات کے عبایا کا معاملہ، مفتی تقی عثمانی کا وزیراعظم سے نوٹس کا مطالبہ

  


کراچی (ڈیلی اکستان آن لائن)مفتی تقی عثمانی نے خیبر پختونخوا میں عبایا کو لازمی قرار دیئے جانے کا حکم نامہ منسوخ کرنے پر وزیراعظم عمران خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔مفتی تقی عثمانی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ’ہری پور اور پشاور میں طالبات کو عبایا پہننے کی تاکید قرآن کریم کے عین مطابق تھی اور مبارکباد کی مستحق، لیکن افسوس کہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے فوراً اس نوٹی فکیشن کو منسوخ کردیا‘۔انہوں نے کہا کہ ’اس وقت خاتون اوّل بھی پردہ نشین ہیں اور ان کے شوہر (وزیراعظم) ریاست مدینہ کے داعی کیا وہ اس حرکت کا نوٹس نہیں لیں گے؟

واضح رہے کہ دو روز قبل ڈسٹرکٹ ایجوکیش آفیسر فی میل پشاور نے ایک سرکلر جاری کیا تھا جس میں ضلع ہری پور میں سکول کی طالبات کےلئے عبایا یا چادر لینے کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔بعدازاں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ایکشن لیتے ہوئے سیکرٹری ایجوکیشن کو نوٹی فکیشن منسوخ کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد اسے منسوخ کردیا گیا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...