دورہ امریکہ کے دوران وزیراعظم عمران خان اور نریندر مودی کتنے مواقعوں پر ایک ہی جگہ موجود ہوں گے ؟ پتا چل گیا

دورہ امریکہ کے دوران وزیراعظم عمران خان اور نریندر مودی کتنے مواقعوں پر ایک ...
دورہ امریکہ کے دوران وزیراعظم عمران خان اور نریندر مودی کتنے مواقعوں پر ایک ہی جگہ موجود ہوں گے ؟ پتا چل گیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان 21 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب سے کمرشل پرواز کے ذریعے نیویارک کیلئے روانہ ہوں گے اور اس موقع پر پاک بھارت وزراءاعظم چار مواقعوں پر ایک ہی جگہ موجود ہوں گے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے 27 ستمبر کو خطا ب کریں گے جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے آتھ سے ساڑھے دس بجے کے درمیان ہو گا ۔ جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈلائنز میں عمران خان 15 سے زائد ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ اس کے علاوہ ترکی اورملائیشیاءکے سہ فریقی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے ۔

وزیراعظم عمران خان 21 سے 28 ستمبر تک دورہ امریکہ پر ہوں گے جہاں وہ اس دوران پی آئی اے کے ہوٹل میں قیام کریں گے ۔عمران خان اپنے دورے کے دوران بل گیٹس ، سرمایہ کاروں اور مختلف کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کا بھی امکان ہے ۔

مزید : قومی


loading...