سپریم کورٹ کا این اے 259 کے 29 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم

سپریم کورٹ کا این اے 259 کے 29 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم
سپریم کورٹ کا این اے 259 کے 29 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے شاہ زین بگٹی کی دوبارہ الیکشن کے حکم کیخلاف  اپیل پر این اے 259 کے 29 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیدیا،سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل نمٹا دی ،عدالت نے حکم دیا ہے کہ الیکشن کمیشن 90 دن میں پولنگ اور نتائج کا اعلان یقینی بنائے ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں این اے 259 ڈیرہ بگٹی کے 29پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کے حکم کیخلاف جے ڈبلیو پی کے شاہ زین بگٹی کی اپیل پرسماعت ہوئی،سپریم کورٹ نے این اے 259 کے 29 پولنگ سٹیشنز پردوبارہ پولنگ کاحکم دیدیا، عدالت نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل نمٹا دی،عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن 90 دن میں پولنگ اور نتائج کا اعلان یقینی بنائے، واضح رہے کہ مخالف امیدوار طارق کھیتران نے شاہ زین بگٹی کی کامیابی چیلنج کی تھی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...