سیالکوٹ کی رہائشی خاتون کو بیٹے اور بھائی کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

سیالکوٹ کی رہائشی خاتون کو بیٹے اور بھائی کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنا دیا ...
سیالکوٹ کی رہائشی خاتون کو بیٹے اور بھائی کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

  


سیالکوٹ (ویب ڈیسک) دو افراد کی بھائی اور بیٹے کے سامنے خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی‘ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔ روزنامہ نوائے وقت کے مطابق شہاب پورہ سیالکوٹ کی رہائشی خاتون گزشتہ روز اپنے بھائی اور بیٹے کے ہمراہ موٹرسائیکل پر تھانہ موترہ کے علاقہ میں جا رہی تھی۔ کوٹلی جنڈو پہنچے تو تین افراد عباس‘ عرفان اور ایک نامعلوم نے روک لیا اور تینوں کو زیرتعمیر مکان میں لے گئے جہاں خاتون کیساتھ بھائی اور بیٹے کے سامنے اجتماعی زیادتی کے بعد ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔ پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /سیالکوٹ


loading...