بنی گالہ تجاوزات کیس،سپریم کورٹ کا کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کیلئے ہنگامی اقدامات کا حکم

بنی گالہ تجاوزات کیس،سپریم کورٹ کا کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کیلئے ہنگامی ...
بنی گالہ تجاوزات کیس،سپریم کورٹ کا کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کیلئے ہنگامی اقدامات کا حکم

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے بنی گالہ تجاوزات کیس میں کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کیلئے ہنگامی اقدامات کا حکم دیدیا اور چیئرمین سی ڈی اے اور میئر اسلام آباد سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت ہوئی،چیئرمین سی ڈی اے اور میئراسلام آباد عدالت میں پیش ہو گئے،عدالت سی ڈی اے اورمیٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی پربرہم ہو گئی،عدالت نے اسلام آباد میں کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کیلئے ہنگامی اقدامات کاحکم دیدیا،عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے اورمیئراسلام آباد سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں کاغذی کارروائی نہیں ،عملی نتائج چاہئیں،چھوٹی سطح پرکوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کاٹھیکہ دیں،سپریم کورٹ نے سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...