العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کے وکیل نے ارشد ملک ویڈیو کا معاملہ عدالت میں اٹھا دیا

العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کے وکیل نے ارشد ملک ویڈیو کا معاملہ عدالت میں اٹھا ...
العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کے وکیل نے ارشد ملک ویڈیو کا معاملہ عدالت میں اٹھا دیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں طبی بنیاد پر ضمانت کی درخواست پر ارشد ملک ویڈیو کا معاملہ عدالت میں اٹھادیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نوازشریف اور نیب کی اپیلوں پر سماعت جاری ہے، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی ریفرنس میں اپیلوں کی سماعت کررہے ہیں،نوازشریف کی جانب خواجہ حارث اور نیب کی جانب جہانزیب بھروانہ پیش ہوئے،خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دو باتیں عدالت کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، پہلی بات یہ ہے کہ پیپربکس بن کر مل گئی ہیں ،اگر کوئی کاغذا ٓگے پیچھے لگ گئے تو آپ نے معاونت کرنی ہیں،وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ایک دستاویز پیپربک میں موجود نہیں،گزشتہ ہفتے پیپربکس ہمارے حوالے کی گئیں ،خواجہ حارث نے ارشد ملک ویڈیو کامعاملہ عدالت کے سامنے اٹھادیا۔جسٹس عامر فاروق نے کاہ کہ جو بھی ہو ہم نے اپیل کیساتھ ان دستاویزات کو منسلک کردیا ہے، آپ نے اس معاملے میں ہماری معاونت کرنی ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...