چوہدری نثار کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی، معاملہ عدالت پہنچ گیا

چوہدری نثار کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی، معاملہ عدالت پہنچ گیا
چوہدری نثار کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی، معاملہ عدالت پہنچ گیا

  


راولپنڈی (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے 25 جولائی 2018ءکے قومی انتخابات میں راولپنڈی سے صوبائی سیٹ حلقہ پی پی 10 سے انتخابی مرحلہ گزرنے کے 14 ماہ بعد بھی حلف نہ اٹھانے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں چیلنج کردیا، آئینی پٹیشن میں استدعا کی گئی ہے کہ منتخب رکن اسمبلی کو علاقہ کی نمائندگی کیلئے فوری حلف اٹھانے کا حکم دیا جائے اور اگر منتخب رکن آئینی ذمہ داری کے باوجود حلف اٹھانے سے انکار کرے تو یہ سیٹ خالی قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نئے انتخابات کرانے کا حکم دیا جائے۔ یہ پٹیشن حلقہ کے ووٹر راجہ نصیر احمد کی طرف سے دائر کی گئی ہے، پٹیشن کی ابتدائی سماعت کل جمعرات 19 ستمبر کو ہوگی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی


loading...