محمد عامر اور وہاب ریاض کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ، عمر گل بھی میدان میں آ گئے

محمد عامر اور وہاب ریاض کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ، عمر گل بھی میدان میں آ گئے
محمد عامر اور وہاب ریاض کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ، عمر گل بھی میدان میں آ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی فاسٹ باﺅلر عمر گل نے محمد عامر اور وہاب ریاض کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کو جلد بازی قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر گل نے کہاکہ دونوں فاسٹ باﺅلرز نے ٹیسٹ کرکٹ کو جلد خیربادکہہ دیا، وہاب ریاض اور محمد عامر نوجوان باﺅلرز کیلئے رول ماڈل کا کردار ادا کرسکتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ان دونوں کھلاڑیوں کو چار روزہ کرکٹ ضرور کھیلنی چاہیے، اس سے کھلاڑیوں کا ردھم اور فٹنس برقرار رہ سکتی ہے۔

مزید :

کھیل -