سابق رکن اسمبلی پروین سکندر کے قاقتل کو گرفتار کر لیا گیا، یہ کون ہے اور وجہ کیا تھی؟ جانئے

سابق رکن اسمبلی پروین سکندر کے قاقتل کو گرفتار کر لیا گیا، یہ کون ہے اور وجہ ...
سابق رکن اسمبلی پروین سکندر کے قاقتل کو گرفتار کر لیا گیا، یہ کون ہے اور وجہ کیا تھی؟ جانئے

  


لاہور (ویب ڈیسک) پولیس نے نصیر آباد کے علاقہ میں قتل ہونے والی سابق رکن پنجاب اسمبلی پروین سکندر گل کے قاتل کو گرفتار کرلیا۔ روزنامہ ایکسپریس کے مطابق ملزم مقتولہ کا سابق ملازم ہے، اسے فنگر پرنٹس کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔ 21 سالہ ملزم غلام مصطفی نے پولیس کو ابتدائی بیان دیا کہ وہ چھ سال پہلے تک مقتولہ کے گھر بطور نوکر رہا ہے جب اسے نوکری سے نکالا تو اس کے پاس گھر کی ایک چابی موجود تھی، گزشتہ دو سال کے دوران تقریباً آٹھ نو دفعہ مقتولہ کے گھر آکر چوری کرتا رہا ہے۔ وقوعہ کے دن وہ چوری کی نیت سے آیا تو مقتولہ جاگ گئی، اسے دھکا دیا تو سر بیڈ پر لگنے سے وہ بے ہوش ہوگئی اس نے تکیہ رکھ کر مقتولہ کی سانس روک دی۔ اس کے ہاتھ پاﺅں کو گھر پر موجود رسیوں اور ٹیپ باندھا اور جاتے ہوئے مقتولہ کا آئی فون ساتھ لے گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید نے پروین سکندر گل کے قاتل کو گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...