”ماضی میں پاکستان نے ہماری بہت مدد کی اور اب۔۔۔“ معروف سابق سری لنکن کپتان رانا ٹنگا نے اپنے بورڈ کو آئینہ دکھا دیا، ایسی شاندار بات کہہ دی کہ آپ بھی تعریف کریں گے

”ماضی میں پاکستان نے ہماری بہت مدد کی اور اب۔۔۔“ معروف سابق سری لنکن کپتان ...
”ماضی میں پاکستان نے ہماری بہت مدد کی اور اب۔۔۔“ معروف سابق سری لنکن کپتان رانا ٹنگا نے اپنے بورڈ کو آئینہ دکھا دیا، ایسی شاندار بات کہہ دی کہ آپ بھی تعریف کریں گے

  


کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا کے مایہ ناز سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکا میں بدامنی کے 30 سالہ دور میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے ہماری مدد کی اور میچز کھیلنے کیلئے آتے رہے، اب ہمیں چاہئے کہ پاکستان کی مدد کریں ۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان کا کہناتھا کہ سری لنکا میں بدامنی کے 30 سالہ دور میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیوں ہماری مدد کی اور میچز کھیلنے کیلئے آتے رہے، اب ہمیں چاہیے کہ پاکستان کی مدد کریں لیکن بدقسمتی سے ہمارے پاس ہمت رکھنے والا کرکٹ بورڈ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سابق کپتان اور وزیر ارجنا رانا ٹنگا کی قیادت میں سری لنکا نے اپنا پہلا اور آخری ورلڈ کپ ٹائٹل جیتا تھا، وہ ماضی میں بھی پاکستان کے ساتھ کرکٹ معاملات میں تعاون کی حمایت کرتے رہے ہیں لیکن اس وقت سری لنکن کرکٹ کے امور عبوری طور پر چلائے جارہے ہیں۔

سری لنکن ٹیم نے 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی 20میچز کی سیریز کیلئے 25 ستمبر کو پاکستان آنا ہے تاہم سیکورٹی انتظامات کا اثر نو جائزہ لینے کا بیان جاری کئے جانے کے بعد غیر یقینی صورتحال پیدا ہو چکی ہے اور ابھی تک سری لنکن بورڈ کی طرف سے با ضابطہ طور پر کوئی مثبت یا منفی جواب موصول نہیں ہوا۔

مزید : کھیل


loading...