پارکنگ کمپنی کیس میں لیگی رہنما حافظ نعمان سمیت 3 ملزموں کی درخواست ضمانت منظور

پارکنگ کمپنی کیس میں لیگی رہنما حافظ نعمان سمیت 3 ملزموں کی درخواست ضمانت ...
پارکنگ کمپنی کیس میں لیگی رہنما حافظ نعمان سمیت 3 ملزموں کی درخواست ضمانت منظور

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پارکنگ کمپنی کیس میں لیگی رہنما حافظ نعمان سمیت 3 ملزموں کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا،تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پارکنگ کمپنی کیس میں لیگی رہنما حافظ نعمان سمیت دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی، لاہور ہائیکورٹ نے رہنما مسلم لیگ ن حافظ نعمان سمیت دیگر ملزموں کی درخواست ضمانت منظور کر لی،عدالت نے 50 ،50 لاکھ روپے کے 2 مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کی،عدالت نے حافظ نعمان،تاثیر احمد ،مدثر قیوم کی رہائی کاحکم دیدیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...