بین سٹوکس کے 2 سوتیلے بہن بھائیوں کو بچپن میں ہی قتل کئے جانے کا انکشاف، انگلش کرکٹر کی زندگی کا اہم ترین راز سامنے آ گیا

بین سٹوکس کے 2 سوتیلے بہن بھائیوں کو بچپن میں ہی قتل کئے جانے کا انکشاف، انگلش ...
بین سٹوکس کے 2 سوتیلے بہن بھائیوں کو بچپن میں ہی قتل کئے جانے کا انکشاف، انگلش کرکٹر کی زندگی کا اہم ترین راز سامنے آ گیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راﺅنڈر بین سٹوکس کے 2 سوتیلے بہن بھائیوں کو بچپن میں ہی قتل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار ’سن‘ کے مطابق سٹوکس کی والدہ ڈیب کی جانب سے طلاق لینے کے بعد سابق شوہر رچرڈ ڈون نے 1988ءمیں ان کی 8 سالہ سوتیلی بہن اور 4 سالہ بھائی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی تھی۔

ڈیب نے طلاق کے بعد رگبی کوچ جیرارڈ سٹوکس سے شادی کی اور اس المناک واقعے کے 3 برس بعد بین سٹوکس کی پیدائش ہوئی تھی۔اخبار نے تمام واقعات اور بچوں کی تصاویر کے ہمراہ رپورٹ شائع کی جس پر بین سٹوکس نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنے والدین کی نجی زندگی میں مداخلت قرار دیا ہے۔

مزید : کھیل


loading...