وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی ملاقات،ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت

وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی ملاقات،ملک کی مجموعی سکیورٹی ...
وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی ملاقات،ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پربات چیت ہوئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی،جس میں مقبوضہ کشمیراورعلاقائی سیکیورٹی صورتحال پرگفتگوہوئی، ملاقات میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اورامریکا پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...