معدنیات کرپشن کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما سبطین خان کی ضمانت منظور

معدنیات کرپشن کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما سبطین خان کی ضمانت منظور
معدنیات کرپشن کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما سبطین خان کی ضمانت منظور

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے معدنیات کرپشن کیس میں گرفتارپی ٹی آئی رہنما سبطین خان کی ضمانت منظور کرلی ،عدالت نے سبطین خان کی ضمانت 50 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں معدنیات کرپشن کیس میں گرفتارپی ٹی آئی رہنما سبطین خان کی ضمانت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی ،سبطین خان پرپنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن میں کرپشن کاالزام ہے،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ نیب کے الزامات بے بنیاد ہیں،سبطین خان نے بطوروزیرمعدنیات قانون پرمکمل عمل درآمدکیا،عدالت سے استدعا ہے کہ سبطین خان کی ضمانت منظور کی جائے۔عدالت نے نیب وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ کے تفتیشی افسر کچھ کہنا چاہتے ہیں؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ ان کے اختیارات کا غلط استعمال ثابت کیا جاسکتا ہے،متعلقہ حکام سے ا جازت لازم تھی ،عدالت نے کہا کہ اجازت کس سے لینی ہے وزیراعلیٰ تک کی منظوری موجود ہے، عدالت نے معدنیات کرپشن کیس میں گرفتار رہنما پی ٹی آئی سبطین خان کی ضمانت منظورکرلی ،عدالت نے سبطین خان کی ضمانت50لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی۔عدالت نے سبطین خان کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...