”42 روز میں ایک بار بھی کرپشن کا سوال نہیں کیا بلکہ بار بار یہ پوچھتے ہیں کہ ۔۔“ مریم نوازشریف کا عدالت میں بیان

”42 روز میں ایک بار بھی کرپشن کا سوال نہیں کیا بلکہ بار بار یہ پوچھتے ہیں کہ ...
”42 روز میں ایک بار بھی کرپشن کا سوال نہیں کیا بلکہ بار بار یہ پوچھتے ہیں کہ ۔۔“ مریم نوازشریف کا عدالت میں بیان

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازشریف نے احتساب عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ مجھ سے ایک روپے کی کرپشن کے بارے میں سوال نہیں کیا گیا ، 42 روز میں کرپشن کا سوال نہیں کیا گیا با ر بار یہ پوچھتے ہیں کہ آپ کے دادا نے آپ کو کاروبار کیوں دیا ۔

احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کردی اور انہیں 25 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔مریم نوازشریف کا کہناتھا کہ میں سو مرتبہ بتا چکی ہوں کہ کوئی اپنے بچوں کو جائیداد کا حصہ دیتا ہے کسی ہمسائے کو کو تو نہیں دیتا ، اگر ان کو دستاویزات کی ضرورت تھی تو کیوں مجھے ابتدائی طور پر گرفتار کیا ، گرفتاری کے بعد کوئی کیسے دستاویزات لا کر دے سکتا ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ مجھے سیاسی بنیاد پر گرفتار کیا گیا کیونکہ میں جلسے کر رہی تھی۔بعد ازاں عدالت میں مریم نواز کی بات مکمل ہونے پر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کردی۔

مزید : قومی


loading...