عمرکوٹ پریس کلب کے سابق صدر پر منشیات فروشی اور بھتہ خوری کا الزام، صحافیوں کا بھرپور احتجاج

عمرکوٹ پریس کلب کے سابق صدر پر منشیات فروشی اور بھتہ خوری کا الزام، صحافیوں ...
عمرکوٹ پریس کلب کے سابق صدر پر منشیات فروشی اور بھتہ خوری کا الزام، صحافیوں کا بھرپور احتجاج

  


عمرکوٹ( سید ریحان شبیر) اچھے معاشرے اور  سماج میں رہنےوالےہر امیر و غریب مظلوم طبقے کےحقوق کے لیے آواز بلند کرنےوالے صحافی جو اس معاشرے کا اہم ستون ہے وہ بھی اپنے اوپر لگائے گئے الزمات کےخلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہیں ، عمرکوٹ کے صحافی دلبر بھیو کےحق میں پریس کلب پر عمرکوٹ کے صحافیوں کا احتجاج دلبر بھیو کو تحفظ اور انصاف فراہم کرنے کی اپیل . 

تفصیلات کے مطابق صحافی اپنے قلم کی نوک سے دنیا بھر میں ہر مظلوم کی آواز بنتا ہے صحافی  اسکے حق کیلئے لکھتا ہے تو یقینناً  ادارے بھی کان دھرتےہیں صحافی جب خبر دیتا ہے تو ایوانوں میں ہلچل سی مچ جاتی ہیں لیکن کبھی کبھار صحافی خود بھی خبر بن جاتاہے ایسا ہی کچھ  عمرکوٹ میں ہورہاہے جہاں صحافی کی ہمدریوں اور سچائی کو دبانےکیلئے اس کے خلاف طرح طرح کے الزمات لگائے جاتےہیں ۔

عمرکوٹ پریس کلب کے سابق صدر سنیئر صحافی دلبر بھیو جو ہمیشہ حق اور سچ کیلئے اپنے قلم سے معاشرے میں بہتری کیلئےکوشاں اور برائیوں خلاف بہت کچھ لکھتےرہتےہیں لیکن دلبر بھیو کی آواز دبانےکیلئے کئی حربے  استعمال کیئے جارہے ہیں مبینہ طورپر  عمرکوٹ کے تاجر رتن لال مالہی نے صحافی دلبر بھیو پر الزمات عائد کرتےہوئے کہا کہ دلبر بھیو منشیات فروش اور بھتہ خور ہیں رتن مالھی کےان من گھڑت الزامات کےبعد عمرکوٹ کےصحافی سراپا احتجاج بن گئے ۔

عمرکوٹ   کےصحافیوں نے  رتن مالھی کے خلاف ضلع ہیڈ کوارٹر عمرکوٹ پریس کلب پر صحافیوں نے سخت احتجاج  کیااور مظاہرہ کیا مظاہرے سےسنیئیر صحافی سید  ریحان شبیر شاہ، الیاس تھری،صدر پریس کلب ناھید حسین خٹک، لجپت مالہی،ولی محمد مہر،الھجڑیو وغیرہ نےخطاب کرتےہوئے کہا اسطرح کےمن گھڑت گھٹیا الزامات لگا کر صحافیوں حق وسچ لکھنے سے روکا نہیں جاسکتا ہے ایک اچھے صحافی کا کام ہی اپنے قلم کی تلوار سے معاشرتی برائیوں کواجاگر کرنا ہے مظاہرے سے صحافی  غلام محمد کنبھر،عمر سومرو،اشوک کمار،غلام مصطفیٰ،کانجی مل رکیسر، جئہ پرکاش،نظر محمد سمیجو،امین میمن، علی کنبھر,اتم سنگراسی و دیگر نے احتجاج کیا اس موقع پر عمرکوٹ پریس کلب کےصدر ناھید حسین خٹک نے رتن مالہی کو چیلنج کرتےہوئے کہ جو بےبنیاد الزمات صحافی دلبر بھیو پر لگائے ہیں اگر اس کے ثبوت ہوں تو پیش کرے اگرچہ یہ تمام جھوٹےالزمات ہیں تو فل فور معافی مانگی جائے ورنہ صحافی   تمہارے خلاف قانونی کاروائی ہوگی صحافی عمرسومرو نے خطاب کرتےہوئے کہا کہ دلبر بھیو ایک سچے اور کھرے صحافی ہیں جو کچھ عناصر کو اچھے نہیں لگتےاس لیئے ایسے الزمات عائد کرکے انکو بدنام کرنے کی کوشش کرتےہیں انہوں نے کہا کہ رتن مالہی خود قبضہ خور ہے اور اس نے ہندوں کی عبادت گاہ آکھاڑا مندر پر قبضہ کررکھا ہے جسکے خلاف دلبر بھیو نے آواز بلند کی اسلیئے رتن مالہی نے صحافی دلبر بھیو پر اتنے گھٹیا الزمات لگائیں جسکی ہم سب مذمت کرتےہیں انہوں نے کہا کہ ہم تمام صحافی متعلقہ اداروں سے گزارش کرتےہیں کہ اس کی مکمل تحقیقات کرائی جائے اور جھوٹے الزمات عائد کرنے پر قبضہ مافیہ رتن مالہی خلاف قانونی کاروائی کیجائے اس موقع پر صحافی دلبر بھیو نے کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزمات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے انہوں نے کہا کہ رتن مالہی خود ایک قبضہ مافیا کا سرغنہ ہے جو میری ساکھ کو متاثر کرنے اور میری صحافت کو متنازعہ کرنے کیلئے ایسے جھوٹے الزمات عائد کررہاہے صحافی دلبر بھیو نے کہا اگر میں قبضہ مافیا ہوں یا منشیات کے اڈےچلاتاہوں تو اس کو ثابت بھی کرو ورنہ ہم تمہارے کرکوت دنیا کےسامنے لائیں گے انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ سندھ آئی جی سندھ وہ دیگر سرکاری اداروں سے التجا کرتاہوں کہ میرےخلاف ہونے والی سازشوں کا نوٹس لیں دوسری صورت میں احتجاج کے دائرے کو مزید بڑھایا جائے گا انہوں نے کہا کہ کتنی بھی کوئی کوشش کرلے ہم صحافی مظلوموں کی آواز بنتے رہیں گے  کرپٹ اور قبضہ مافیا کو بےنقاب کرتےرہےہیں اس موقع پر تمام صحافیوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتےہوئے کہا کہ صحافی دلبر بھیو کے خلاف لگائے جانے  والے من  گھڑت الزامات  کو بےنقاب کیا جائے اور ملوث افراد خلاف قانونی کارروائی کی جائے صحافی کو تحفظ اور انصاف دیا  جائے  .

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ


loading...