”قائداعظم ٹرافی میں سنچری بنانے والے بلے بازوں کومبارکباد لیکن ساتھ ہی۔۔۔“ رمیز راجہ پھر میدان میں آ گئے

”قائداعظم ٹرافی میں سنچری بنانے والے بلے بازوں کومبارکباد لیکن ساتھ ہی۔۔۔“ ...
”قائداعظم ٹرافی میں سنچری بنانے والے بلے بازوں کومبارکباد لیکن ساتھ ہی۔۔۔“ رمیز راجہ پھر میدان میں آ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کھلاڑی اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے قائداعظم ٹرافی میں دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے سازگار وکٹیں بنانے پر زور دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں قائداعظم ٹرافی میں سنچری بنانے والے بلے بازوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ہمارے بلے باز لمبی اننگز کھیل رہے ہیں کیونکہ یہ ایک بہت ہی اچھی عادت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کیساتھ ہی بلے بازوں اور باﺅلرز کے درمیان توازن برقرار رکھنے کیلئے وکٹوں کا معیار بہتر کرنا بھی بہتر ضروری ہے تاکہ لوگوں کی دلچسپی برقرار رہے۔

مزید :

کھیل -