سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد سے پہلے پی سی بی نے خط لکھ دیا مگر اس میں کیا کہا گیا ہے؟ تفصیلات منظرعام پر آ گئیں

سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد سے پہلے پی سی بی نے خط لکھ دیا مگر اس میں کیا کہا ...
سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد سے پہلے پی سی بی نے خط لکھ دیا مگر اس میں کیا کہا گیا ہے؟ تفصیلات منظرعام پر آ گئیں

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز کے حوالے سے تیاریاں حتمی مرحلے میں پہنچ گئی ہیں جبکہ سیکیورٹی کے حوالے سے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے جس میں فول پروف سیکیورٹی دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کوصدارتی لیول کی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اس لئے سیکیورٹی کے حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ کھلاڑیوں کو اچھے ماحول میں کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا اور پاکستان سری لنکا سیریز یادگار ہو گی جس دوران شائقین کو بھی اچھی کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم 25 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی جو تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ سیریز کے تینوں ون ڈے میچ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی 20 سیریز کے تینوں میچز کی میزبانی قذافی سٹیڈیم لاہور کرے گا۔

مزید : کھیل


loading...