”میئر کراچی استعفیٰ دیدیں اگر۔۔۔“ شاہد آفریدی نے بڑا مطالبہ کر دیا

”میئر کراچی استعفیٰ دیدیں اگر۔۔۔“ شاہد آفریدی نے بڑا مطالبہ کر دیا
”میئر کراچی استعفیٰ دیدیں اگر۔۔۔“ شاہد آفریدی نے بڑا مطالبہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا، اگر لوکل گورنمنٹ کراچی کا معاملہ نہیں کر سکتی تو وفاق کو آنا پڑے گا ، میئر کراچی کے پاس اگر اختیارات نہیں تو استعفیٰ دیدیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شاہد خان آفریدی نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا کیونکہ جب تک خود صحیح نہیں ہوں گے ملک صحیح نہیں ہو سکتا ، حکومت کی طرف انگلی اٹھانا آسان ہے لیکن ہم خود روانہ کیا کر رہے ہیں، اس پر بھی غور کرنا ہو گا ، پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے، ہر پاکستانی اپنی ذمہ داری ادا کرے۔
انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک سال کا عرصہ کارکردگی دکھانے کیلئے بہت ہوتا ہے اور پنجاب حکومت کو بھی ایک سال ہو گیا ہے، قصور جیسے واقعات شرمناک ہیں، مجرموں کو سرعام پھانسی دینا پڑے گی۔
کراچی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر لوکل گورنمنٹ کراچی کا معاملہ نہیں کر سکتی تو وفاق کو آنا پڑے گا، میئر کراچی کو ہمیشہ روتے دیکھا ہے ، اگر ان کے پاس اختیارات نہیں ہیں تو استعفیٰ دیدیں۔