قصور میں زیادتی کے بعد قتل کے واقعات، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او معطل، جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی

قصور میں زیادتی کے بعد قتل کے واقعات، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او معطل، جے آئی ٹی ...
قصور میں زیادتی کے بعد قتل کے واقعات، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او معطل، جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی

  


قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈی ایس پی چونیاں اور ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ قصور واقعے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قصور میں زیادتی کے بعد قتل کے واقعے کی تحقیقات کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس کی سربراہی ڈی پی او قصور کریں گے جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن قصور، ایس پی انویسٹی گیشن آئی جی آفس، سی ٹی ڈی اور آئی بی کا ایک ایک نمائندہ اس میں شامل ہو گا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ڈی پی او قصور عبدالغفار نے ایس ایچ او سٹی چونیاں عرفان گل کو معطل کر دیا اور ان کا کہنا ہے کہ غفلت کے مرتکب پولیس افسران کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مقتول بچوں کے لواحقین کیساتھ پوری ہمدردی ہے ، پولیس کی غفلت جہاں بھی ہوئی اس پر سخت ایکشن ہو گا ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /قصور


loading...