نمرتا ہلاکت کیس میں اہم پیش رفت، کن دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا؟ خبر آ گئی

نمرتا ہلاکت کیس میں اہم پیش رفت، کن دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا؟ خبر آ گئی
نمرتا ہلاکت کیس میں اہم پیش رفت، کن دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا؟ خبر آ گئی

  


لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) نمرتا ہلاکت کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور پولیس نے آصفہ ڈینٹل کالج کے دو طلباءکو تفتیش کیلئے زیر حراست لے لیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دونوںطلباءکو نمرتا کے فون کی سی ڈی آر چیک کرنے کے بعد حراست میں لیا گیا جبکہ ہلاکت کی تفتیش کے دوران مزید افراد کو بھی شامل تفتیش کئے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ نمرتا آصفہ ڈینٹل کالج میں تیسرے سال کی طالبہ تھیں جن کی لاش ہاسٹل نمبر تین سے ملی اور اس کے گلے میں دوپٹہ بندھا ہوا تھا۔ وائس چانسلر پروفیسر انیلا عطا الرحمان کے مطابق نمرتا چھٹیوں پر تھی اور آج کل امتحانات کی تیاری میں مصروف تھی۔

مزید : علاقائی /سندھ /لاڑکانہ


loading...