خورشید شاہ کی گرفتاری، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے کشمیر کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا

خورشید شاہ کی گرفتاری، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے کشمیر کانفرنس کا بائیکاٹ ...
خورشید شاہ کی گرفتاری، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے کشمیر کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب کی جانب سے سینئر سیاستدان خورشید شاہ کی گرفتاری پر اپوزیشن جماعتوں نے کشمیر کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کشمیر کانفرنس جاری ہے لیکن اپوزیشن جماعتوں نے اس کا اس وقت بائیکاٹ کردیا جب خورشید شاہ کی گرفتاری کی خبر آئی۔ خورشید شاہ کی گرفتاری کا پتا چلتے ہی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے کشمیر کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینیٹر شیری رحمان اور احسن اقبال اٹھ کر چلے گئے۔

مزید : قومی


loading...