اپنی گرفتاری سے کچھ دیر پہلے خورشید شاہ نے اسلام آباد لاک ڈاﺅن پر کیا بیان دیا تھا؟

اپنی گرفتاری سے کچھ دیر پہلے خورشید شاہ نے اسلام آباد لاک ڈاﺅن پر کیا بیان ...
اپنی گرفتاری سے کچھ دیر پہلے خورشید شاہ نے اسلام آباد لاک ڈاﺅن پر کیا بیان دیا تھا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے نیب کے ہاتھوں گرفتاری سے کچھ دیر پہلے اسلام آباد لاک ڈاﺅن کے حوالے سے بات کی تھی۔
خورشید شاہ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ موجودہ حالات میں حکومت مزید نہیں چل سکتی، لاک ڈاﺅن سے متعلق پیپلز پارٹی عوامی امنگوں کے مطابق فیصلہ کرے گی، ابھی دلی دور ہے اور پیپلز پارٹی بہتر فیصلہ کرے گی۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کوشش ہے کہ پارلیمنٹ 5 سال پورے کرے اور یہ مدت کیسے پوری ہوگی اس کے بارے میں بیٹھ کر سوچنا ہوگا، وفاقی حکومت صوبائی حکومت کی مدد کرے۔
خیال رہے کہ نیب راولپنڈی اور سکھر نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو بنی گالہ اسلام آباد سے گرفتار کیا ہے۔ انہیں جمعرات کو سکھر کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔