’بد عنوانی ناسور ہے جس کا علاج سرجری ہے‘ خورشید شاہ کی گرفتاری کے بعد چیئرمین نیب کا بیان بھی سامنے آگیا

’بد عنوانی ناسور ہے جس کا علاج سرجری ہے‘ خورشید شاہ کی گرفتاری کے بعد ...
’بد عنوانی ناسور ہے جس کا علاج سرجری ہے‘ خورشید شاہ کی گرفتاری کے بعد چیئرمین نیب کا بیان بھی سامنے آگیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ بد عنوانی ایک ناسور ہے جس کا علاج سرجری ہے۔

چیئرمین نیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیب کا ہر کیس کرپشن کے زمرے میں آتا ہے اور کرپشن ایک ناسور ہے جس کا علاج سرجری ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ نیب کی جانب سے بدعنوان عناصر کے خلاف قانون کے مطابق بلا امتیاز کارروائیاں کی جارہی ہیں ، کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نیب راولپنڈی اور سکھر نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو بنی گالہ اسلام آباد سے گرفتار کیا ہے۔ انہیں جمعرات کو سکھر کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید : قومی


loading...