خورشید شاہ کی گرفتاری ، چیئرمین پیپلز پارٹی نے رات 9 بجے بڑا کام کرنے کا اعلان کردیا

خورشید شاہ کی گرفتاری ، چیئرمین پیپلز پارٹی نے رات 9 بجے بڑا کام کرنے کا اعلان ...
خورشید شاہ کی گرفتاری ، چیئرمین پیپلز پارٹی نے رات 9 بجے بڑا کام کرنے کا اعلان کردیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی گرفتاری کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے بڑا اعلان کردیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سید خورشید شاہ کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں آج رات 9 بجے ہنگامی پریس کانفرنس کریں گے۔

خیال رہے کہ نیب راولپنڈی اور سکھر نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو بنی گالہ اسلام آباد سے گرفتار کیا ہے۔ انہیں جمعرات کو سکھر کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ انہیں نیب حکام نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں طلب کیا تھا لیکن خورشید شاہ نے پیش ہونے سے معذرت کرلی تھی جس کے باعث انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید : قومی


loading...