’نیب نے خورشید شاہ کو گرفتار کرکے اس قانون کی خلاف ورزی کی‘ کشمیر کانفرنس کا بائیکاٹ کرنے والے احسن اقبال نے اہم نکتہ اٹھا دیا

’نیب نے خورشید شاہ کو گرفتار کرکے اس قانون کی خلاف ورزی کی‘ کشمیر کانفرنس کا ...
’نیب نے خورشید شاہ کو گرفتار کرکے اس قانون کی خلاف ورزی کی‘ کشمیر کانفرنس کا بائیکاٹ کرنے والے احسن اقبال نے اہم نکتہ اٹھا دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے نیب کی جانب سے خورشید شاہ کی گرفتاری کو خلاف قانون قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ جس وقت خورشید شاہ کو گرفتار کیا گیا اس وقت احسن اقبال اسلام آباد میں جاری کشمیر کانفرنس میں شریک تھے لیکن جیسے ہی خورشید شاہ کی گرفتاری کی خبر آئی تو انہوں نے کشمیر کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا تھا۔

خورشید شاہ کی گرفتاری کے معاملے پر ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پارلیمنٹیرینز کی کشمیر پر قومی کانفرنس جاری ہے اور نیب نے سینئر پارلیمنٹیرین سید خورشید شاہ کو سپیکر کی منظوری کے بغیر گرفتار کر لیا جبکہ قانون یہ کہتا ہے کہ دوران اجلاس سپیکر کی اجازت کے بغیر کسی رکن کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔احسن اقبال نے کہا’ حکومت عقل سے بھی پیدل اور نیت سے بھی پیدل‘۔

خیال رہے کہ نیب راولپنڈی اور سکھر نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو بنی گالہ اسلام آباد سے گرفتار کیا ہے۔ انہیں جمعرات کو سکھر کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ انہیں نیب حکام نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں طلب کیا تھا لیکن خورشید شاہ نے پیش ہونے سے معذرت کرلی تھی جس کے باعث انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید : قومی


loading...