بھارت کی ایک اور مکروہ چال ،نیپال سے لاپتہ ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ حبیب الرحمان کو حراست میں لینے کا دعویٰ کردیا

بھارت کی ایک اور مکروہ چال ،نیپال سے لاپتہ ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ ...
بھارت کی ایک اور مکروہ چال ،نیپال سے لاپتہ ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ حبیب الرحمان کو حراست میں لینے کا دعویٰ کردیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ حبیب الرحمان کی بھارتی حراست میں ہونے کی افواہوں پر دفتر خارجہ نے بھی بیان جاری کردیا ۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی میڈ یا دعویٰ کر ر ہا ہے کہ حبیب الرحمان کو بھارت نے پکڑ لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حبیب الرحمان نیپال میں نوکری کے لیے انٹرویو کے لیے گئے تھے اور وہاں سے لاپتہ ہو گئے ،حبیب الرحمان کی فیملی کے مطابق انہوں نے لنکڈن کے ذریعے سی وی بھیجی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت حبیب الرحمان کی رہائی کو کلبھوشن کی رہائی سے مشروط کر رہا ہے ۔حبیب الرحمان اپریل 2017میں نوکری کے لیے نیپال گئے ،انہیں مارک نامی شخص نے برطانوی نمبر سے کال کر کے نوکری کے لیے منتخب کیا اور نیپال جانے کی پیشکش کی ۔حبیب الرحمان کو لاہور ،اومان اور کھٹمنڈو کا ٹکٹ دیا گیا،وہ زندگی میں پہلی مرتبہ کھٹمنڈو گئے تھے جہاں پہنچ کر انہوں نے اپنے اہل خانہ کو اپنی بورڈنگ پاس اور اپنی تصاویر بھی واٹس ایپ کی تھیں ۔حبیب الرحمان نے نیپال کے ائیر پورٹ لمبینی سے اپنی بیوی سے رابطہ کیا ،لمبینی سے بھارتی سرحد پانچ کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔بعد ازاں تحقیقات سے پتہ لگا کہ مارک نامی شخص کا برطانوی نمبر جعلی ہے اور جس ویب سائٹ کے ذریعے حبیب الرحمان سے رابطہ کیا گیا وہ بھی بھارت سے چلائی جا رہی تھی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...