خورشید شاہ کی گرفتاری پر جیالوں نے وہ کام کردیا جو زرداری کے پکڑے جانے پر بھی نہیں ہوا تھا

خورشید شاہ کی گرفتاری پر جیالوں نے وہ کام کردیا جو زرداری کے پکڑے جانے پر بھی ...
خورشید شاہ کی گرفتاری پر جیالوں نے وہ کام کردیا جو زرداری کے پکڑے جانے پر بھی نہیں ہوا تھا

  


سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کی گرفتاری کے بعد سکھر سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج شروع ہوگیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق خورشید شاہ کی گرفتاری کی خبر آتے ہی سندھ میں جیالے مشتعل ہوگئے اور انہوں نے احتجاج شروع کردیا۔ اس وقت پیپلز پارٹی کے جیالوں کی جانب سے سکھر، پنو عاقل اور روہڑی میں احتجاج کیا جارہا ہے، بعض مقامات پر جیالوں نے ٹائر جلا کر سڑکیں بھی بلاک کردی ہیں۔ جیالوں کی جانب سے بدھ کی رات 8 بجے سکھر پریس کلب پر بڑے احتجاج کی کال بھی دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ نیب راولپنڈی اور سکھر نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو بنی گالہ اسلام آباد سے گرفتار کیا ہے۔ انہیں جمعرات کو سکھر کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ انہیں نیب حکام نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں طلب کیا تھا لیکن خورشید شاہ نے پیش ہونے سے معذرت کرلی تھی جس کے باعث انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /سکھر


loading...