خورشید شاہ کی گرفتاری بلا جواز ،ہمیں بتایا جائے کہ پاکستان میں کس طرح کا قانون ہے:پاکستان پیپلز پارٹی

خورشید شاہ کی گرفتاری بلا جواز ،ہمیں بتایا جائے کہ پاکستان میں کس طرح کا ...
خورشید شاہ کی گرفتاری بلا جواز ،ہمیں بتایا جائے کہ پاکستان میں کس طرح کا قانون ہے:پاکستان پیپلز پارٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کےسینئررہنمااور سابق چیرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ خورشید شاہ کی گرفتاری بلا جواز ہے اور یہ گرفتاری تب کی گئی جب قومی اسمبلی کا اجلاس چل رہا ہے،خورشید شاہ کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق چیرمین سینیٹ رضا ربانی نے قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ پیپلز پارٹی کو سیاسی انتقام کانشانہ بنایا جا رہا ہے ،ہم اس انتقام کا بھرپور مقابلہ کریں گے،ہمیں گرفتاریوں سے جھکایا نہیں جا سکتا ۔دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمان نے بھی خورشید شاہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم قومی یکجہتی کا بھر پور مظاہرہ کر رہے ہیں،عزم بھی ہے اور ہم سب ساتھ بھی ہیں،ایک ایسا ممبر قومی اسمبلی جو اپوزیشن لیڈر بھی رہ چکا ہو اُن کو سپیکر کو اطلاع کئے بغیر اپنے مذموم مقاصد  کو آگے لے جانے کے لئے گرفتار کر لیا ہے ،اس ملک میں کوئی تو رول آف لا ہونا چاہئے ،قومی اسمبلی کاسیشن چل رہا ہے،کانفرنس کےبائیکاٹ کی بات نہیں ہے ،کشمیر میں ریاستی تشدد چل رہا ہے اور ہمیں لگتا ہےکہ پاکستان میں اسی طرح کاریاستی تشدد جاری ہے ،ہمیں بتایا جائے کہ پاکستان میں کس طرح کا قانون ہے ؟ یہ آپ کس طرح کی بات چیت کرتے ہیں۔

مزید :

قومی -