”تم پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکتے “عمران خان کا مودی کو منہ توڑ جواب ،پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کردیے

”تم پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکتے “عمران خان کا مودی کو منہ توڑ ...
”تم پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکتے “عمران خان کا مودی کو منہ توڑ جواب ،پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کردیے

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے بھارت کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت کو مسترد کردیا ۔تفصیل کے مطابق بھارت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے جانے والے وزیراعظم نریندر مودی کے طیارے کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت طلب کر لی تھی جسے پاکستان نے مسترد کردیا ہے۔

جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے وزیراعظم مودی 21ستمبر کو نئی دہلی سے ائیر انڈیا ون کے ذریعے نیویارک روانہ ہوں گے جب کہ وہ 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کریں گے۔اس کے قبل جون میں پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی تھی تاہم گزشتہ دنوں بھارتی صدر نے بھی پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت مانگی تھی لیکن انہیں اجازت نہیں دی گئی تھی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...