وہ 2 وجوہات جن کی بنا پر پاکستان نے مودی کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا

وہ 2 وجوہات جن کی بنا پر پاکستان نے مودی کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت ...
وہ 2 وجوہات جن کی بنا پر پاکستان نے مودی کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہ دینے کی تصدیق کردی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بھارتی حکومت نے نریندر مودی کے جرمنی اور اقوام متحدہ جانے کیلئے 20 اور 28 ستمبر کیلئے اجازت مانگی تھی تاہم پاکستان نے انہیں فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے اور بھارتی ہائی کمیشن کو فیصلے سے آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ نے درخواست مسترد کیے جانے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھارتی درخواست مسترد کی گئی ہے۔ نریندر مودی کو پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت سے انکار کی ایک بڑی وجہ بھارتی حکومت کا رویہ بھی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ کے پہلے ہفتے بھارتی صدر کو سوئٹزر لینڈ جانے کیلئے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا گیا تھا۔ یہاں یہ بھی قابل غور ہے کہ پاکستان کی وفاقی کابینہ میں گزشتہ دنوں بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش کا معاملہ زیر بحث آیا تھا لیکن اس پر حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا تھا۔

بھارت کی عام فلائٹس تو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کر رہی ہیں لیکن صدر اور وزیر اعظم کی فلائٹس وی وی آئی پی ہوتی ہیںاس لیے ان کیلئے خصوصی اجازت لینا پڑتی ہے۔

مزید : قومی


loading...