شہباز شریف کا چوہدری شجاعت کو ٹیلی فون ،نواز شریف کا پیغام پہنچا دیا

شہباز شریف کا چوہدری شجاعت کو ٹیلی فون ،نواز شریف کا پیغام پہنچا دیا
شہباز شریف کا چوہدری شجاعت کو ٹیلی فون ،نواز شریف کا پیغام پہنچا دیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف شہباز شریف نے مسلم لیگ ق کے قائد چوہدری شجاعت سے رابطہ کر کے ان کی مزاج پرسی کی ہے ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق شہباز شریف نے چوہدر ی شجاعت کو نواز شریف کا پیغام بھی پہنچا یا ،نواز شریف کی جانب سے چوہدری شجاعت کی جلد صحت یابی کے لیے دعااور نیک تمناﺅں کا پیغام پہنچا یا گیا ۔اس موقع پر چوہدری شجاعت نے نواز شریف اور شہباز شریف کی جانب سے صحت یابی کے لیے دعاﺅں پر اظہار تشکر کیا ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...