کھلاڑیوں کے چٹخاروں کے دن گئے ،مصباح الحق نے پاکستانیوں کی پسندیدہ لذیذ ترین ڈش پر پابندی عائد کردی

کھلاڑیوں کے چٹخاروں کے دن گئے ،مصباح الحق نے پاکستانیوں کی پسندیدہ لذیذ ترین ...
کھلاڑیوں کے چٹخاروں کے دن گئے ،مصباح الحق نے پاکستانیوں کی پسندیدہ لذیذ ترین ڈش پر پابندی عائد کردی

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کھلاڑیوں کے لیے کچھ کھانے نقصان دہ ہوتے ہیں جو ان کی فٹنس اور کارکردگی پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں مگر کھلاڑی ان لذیذ کھانوں سے باز کہاں رہتے ہیں۔ اب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے اس حوالے سے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔ ویب سائٹ مینگوباز کے مطابق مصباح الحق نے کھلاڑیوں کے بریانی کھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

مصباح الحق کو حال ہی میں ہیڈ کوچ کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے اور وہ بڑی تبدیلیاں لا رہے ہیں، جن میں ڈائٹ پلان کی تبدیلی بھی شامل ہے۔ انہوں نے بریانی کے علاوہ کسی بھی قسم کا میٹھا اور چکنائی کی حامل اشیاءکھانے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین مصباح الحق کے ان اقدامات کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں۔ شیری نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ”پاکستان کے ہیڈکوچ اور چیف سیلیکٹر مصباح الحق نے ڈائٹ اور نیوٹریشن پلان میں بڑی تبدیلی کی ہے۔ ان کے اقدامات خوش آئند ہیں اور اس سے ٹیم کی مجموعی فٹنس بہتر ہو گی۔“

مزید : کھیل


loading...