نئی نئی منگنی کے بعد لڑکی نے خواب میں اپنے منگیتر اور چند لوگوں کو ایسا کام کرتے دیکھ لیا کہ حقیقت میں پیٹ کا آپریشن کرانا پڑ گیا ،دلچسپ و عجیب خبر آگئی

نئی نئی منگنی کے بعد لڑکی نے خواب میں اپنے منگیتر اور چند لوگوں کو ایسا کام ...
نئی نئی منگنی کے بعد لڑکی نے خواب میں اپنے منگیتر اور چند لوگوں کو ایسا کام کرتے دیکھ لیا کہ حقیقت میں پیٹ کا آپریشن کرانا پڑ گیا ،دلچسپ و عجیب خبر آگئی

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈراﺅنا خواب تو کسی کو بھی آ سکتا ہے لیکن کسی نے آج تک خواب میں ایسا کام نہ کیا ہو گا جو اس امریکی خاتون نے کر ڈالا، جسے پھر آپریشن کروانا پڑ گیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق اس 29سالہ خاتون کا نام جینا ایونز تھا جس کی حال ہی میں منگنی ہوئی تھی۔ چند ہفتے قبل اسے ڈراﺅنا خواب آیا اور اس نے خواب میں ہی اپنی منگنی کی انگوٹھی اتاری اور نگل لی۔

جینا ایونز کا کہناتھا کہ ”میں نے خواب دیکھا کہ میں اور میرا منگیتر ایک تیز رفتار ٹرین میں سفر کر رہے ہوتے ہیں اور کچھ لوگ ہم پر حملہ کر دیتے ہیں۔ وہ ہم سے لوٹ مار کر رہے ہوتے ہیں اور میں انگوٹھی چھینے جانے کے خوف سے اسے انگلی سے اتار کر نگل لیتی ہوں۔“ رپورٹ کے مطابق جینا یہ سب کچھ خواب میں دیکھ رہی ہوتی ہے لیکن اپنی انگوٹھی خواب کے دوران سچ میں ہی اتار کر نگل لیتی ہے۔

جینا کا خواب ٹوٹا اور وہ پسینے سے شرابور ہڑبڑا کر اٹھی تو اسے احساس ہوا کہ وہ سچ میں انگوٹھی نگل چکی ہے۔ اگلے روز وہ اور اس کا منگیتر ہسپتال گئے جہاں اس کے پیٹ کا سکین کروایا گیا۔ سکین میں تصدیق ہو گئی ہے 2.4قیراط کی انگوٹھی جینا کے معدے میں موجود تھی۔ اس کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ انگوٹھی نکالنے کے لیے جینا کے پیٹ کا آپریشن کرنا پڑے گا۔ جینا کا کہنا تھا کہ ”یہ سن کر میں رونے لگی تاہم میرے منگیتر نے مجھے دلاسا دیا۔ اگلے روز میرا آپریشن ہوا اور ڈاکٹروں نے انگوٹھی نکال کر ہمارے حوالے کر دی۔“ جینا نے یہ واقعہ اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کیا اور ساتھ میں اپنے پیٹ کے سکین اور بعدازاں پیٹ سے نکلنے والی انگوٹھی کی تصاویر بھی پوسٹ کیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...