’نعیم الحق کے کمرے میں اوپر کون ہے اور نیچے کون ہے‘ عارف حمید بھٹی کے اس دعویٰ پر نعیم الحق کھل کر میدان میں آگئے

’نعیم الحق کے کمرے میں اوپر کون ہے اور نیچے کون ہے‘ عارف حمید بھٹی کے اس ...
’نعیم الحق کے کمرے میں اوپر کون ہے اور نیچے کون ہے‘ عارف حمید بھٹی کے اس دعویٰ پر نعیم الحق کھل کر میدان میں آگئے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کو شرابی قرار دے دیا۔

نعیم الحق نے اپنے ایک انتہائی سخت ٹویٹ میں سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ معاون خصوصی نے کہا ’ بے روزگار شرابی عارف حمید بھٹی ہر شام اپنی بوتل ختم کرنے کے بعد میرے خلاف غیر منطقی باتیں کرتا ہے، اب تک اس نے جو بھی باتیں کی ہیں وہ انتہائی بیہودہ اور جھوٹ پر مبنی ہیں، ہم سب کو دعا کرنی چاہیے کہ ان کی شراب نوشی اور جھوٹ بولنے کی عادت سے جان چھوٹ جائے، اللہ کرے کہ وہ اپنی ذات پر کچھ رحم کرے، آمین۔‘

خیال رہے کہ عارف حمید بھٹی نے 2 روز قبل ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق پر سنجیدہ نوعیت کے الزامات لگائے تھے۔ ’چوتھے فلور پر نعیم الحق کے کمرے میں اوپر کون ہے ، نعیم الحق کے کمرے میں نیچے کون ہے، کس کا نام تبدیل کرکے جاتے ہیں، چند روز پہلے خان صاحب نے بھی انہیں برا بھلا کہا اور کہا کہ یار پی ایم سیکرٹریٹ میں تو یہ کام نہ کرو۔‘

ٹوئٹر@naeemul_haque

مزید : قومی


loading...