مظفر گڑھ میں شادی شدہ خاتون سے7افراد کی اجتماعی زیادتی

مظفر گڑھ میں شادی شدہ خاتون سے7افراد کی اجتماعی زیادتی
مظفر گڑھ میں شادی شدہ خاتون سے7افراد کی اجتماعی زیادتی

  


مظفر گڑھ(صباح نیوز) میر حاجی میں شادی شدہ خاتون سے7افراد کی اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، حالت غیر ہونے پر ملزمان خاتون کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

ضلع مظفر گڑھ میں مختاراں مائی زیادتی کیس کے بعد اجتماعی زیادتی کے ایک اور بڑے واقعہ میں 7افراد نے شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو 2سالہ بچے کے ہمراہ اغوا کیا گیا اور شکار گاہ میں لے جاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ زیادتی کے بعد حالت غیر ہونے پر ملزمان خاتون کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔اہل علاقہ نے اس واقعہ کے بارے میں میڈیا کو بتایا ہے کہ انہیں خاتون بے ہوشی کی حالت میں شکار گاہ میں پڑی ملی جب کہ انہوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کوشکار گاہ سے فرار ہوتے بھی دیکھا ہے۔زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون ریحانہ بی بی کا کہنا ہے کہ خودکشی کی دھمکی پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کیا۔

واقعہ کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے پولیس ترجمان کاکہناتھا کہ خاتون سےاجتماعی زیادتی کےمقدمے کااندراج کرکے اور ایک ملزم کو گرفتارکر لیا گیا ہے، جب کہ دیگر مفرورملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ خاتون کا میڈیکل بھی کرالیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /مظفرگڑھ


loading...