ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈینگی کے خاتمے کیلئے خواجہ سلمان رفیق سے مدد مانگ لی

ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈینگی کے خاتمے کیلئے خواجہ سلمان رفیق سے مدد مانگ لی
ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈینگی کے خاتمے کیلئے خواجہ سلمان رفیق سے مدد مانگ لی

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈینگی کی وبا سے نمٹنے کے لئے مسلم لیگ( ن) کے سابق صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق  سے  مدد مانگ لی ،اُنہوں نے کہا کہ خواجہ سلمان رفیق صوبے سےڈینگی کے خاتمے کا یقین دلائیں تو مدد لینے کو تیار ہیں تاہم انہیں جیل سے باہر نہیں نکال سکتے،وزیر صحت پنجاب نے ڈینگی سر ویلینس میں کوتاہی کا اعتراف بھی کر لیا۔

نجی ٹی وی’’سٹی فورٹی ٹو‘‘ کے مطابق ڈینگی بخار نے راولپنڈی میں تشویش ناک صورتحال اختیار کی تو وزیر صحت پنجاب  کو بھی پریس کانفرنس کا احساس ہوا اور انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داری میں کوتاہی تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہہ دیا کہ ڈینگی ہرچارسال بعد شدت اختیار کرتا ہے،مرض کے پھیلنے کے خدشات موجود  تھے، نمٹنے کی تیاریاں بھی کیں مگر کچھ افراد نے ذمہ داری سے کام نہیں کیا۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے سابق وزیر صحت پنجاب اور مسلم لیگ( ن) کے اسیر رہنما خواجہ سلمان رفیق سے ڈینگی کے خاتمے کیلئے مدد لینے سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئےکہا کہ خواجہ سلمان کو ہم باہر نہیں نکال سکتے لیکن اگر ڈینگی کے خاتمے کا یقین دلائیں تو ہم مدد لینے کو تیار ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق  ملک بھر میں ڈینگی کے لگ بھگ ساڑھے سات ہزار کیسز  منظر عام پر آئے، پنجاب کے شہر راولپنڈی میں سولہ سو اٹھاسی اور لاہور میں پینتالیس افراد موذی مرض کا شکار ہو چکے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...